اسلام آباد: ایف آئی اے کی مستعدی، مسافر بنا بورڈنگ پاس کے ڈیپارچر لاؤنج پہنچ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہ متعین سرکاری اداروں کی اہلیت اور مستعدی کا پول اس وقت کھل گیا جب ایک مسافر بنا ایمیگریشن بورڈنگ پاس کے ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا۔

ایف آئی اے کے اپنے لوگوں نے اسمگلرز کیساتھ ڈیٹا شئیر کیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اہلیت اور مستعدی کی حقیقت اس وقت منظر عام پر آگئی کہ جب توصیف نامی مسافر تمام سیکیورٹی پوائنٹس سے گزرتا ہو اے فائیو لاؤنج میں پہنچ گیا۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ توصیف نامی مسافر ایئربلیو کی پرواز پی اے-210 سے ابوظہبی جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسافر سوٹ کیس سمیت تمام سیکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزر کر ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا تھا۔

ایف آئی اے اہلکار انوکھے انداز میں منشیات اسمگل کرتا پکڑا گیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کو دیکھ کر سول ایوی ایشن کے اہلکار مسافر کو ڈیپارچر لاؤنج سے واپس لائے اور بورڈنگ کارڈ و ایمیگریشن کا عمل مکمل کروایا۔


متعلقہ خبریں