وزیراعظم عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ ملائیشین وزیر دفاع اور سینیئر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ائرپورٹ پر ہی ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات ہوگی جس کے بعد وفد کی سطح کے مذاکرات ہوںگے۔

وہ اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کے ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ملائیشیا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سفر کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے بڑھ جائے گا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو کتنا نقصان ہوگا؟

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باعث کیا ہے۔

بھارتی حکومت جون 2019 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی۔

بھارت کی مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

درخواست پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم کو 13 جون کو گزرنا تھا۔ وہ بشکیک کرغستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔


متعلقہ خبریں