اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 1221 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاکایکسچینج کریش کر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 630 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 931 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ کمی ایک ہزار 397 پوائنٹس کی ہوئی اور انڈیکس مارکیٹ 40 ہزار 233 پوائنٹس تک گر گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام ایک ہزار 221 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 409 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 15 کروڑ، ایک لاکھ، 12 ہزار 310 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7 ارب، 98 کروڑ، 9 لاکھ، 18 ہزار 233 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور آخری روز انڈیکس میں 273 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے جب مارکیٹ کھلی تھی انڈیکس42565 پر تھا اور پانچ دن مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے پانچ دنوں میں 935 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں