ملک میں مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہو گی، مشیر خزانہ

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ قوم دیکھے گی کہ ملک میں مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہو گی جس کو قابو میں کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، آئی ایم ایف 6 ارب ڈالر دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلیے آئی ایم ایف کی معاونت حاصل ہے، جس میں پچھلے چند ماہ میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مل کر احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا، دنیا بھرسے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہےہیں۔

مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ بجٹ سے حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سطح پر منافع خوروں سے نمٹنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے گندم امپورٹ کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب روپے کا پیکیج دے رہے ہیں جبکہ بجلی کے 72 فی صد صارفین کو بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں