اسلام آباد میں مزید بنیادی صحت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو  دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید بنیادی صحت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے شہری اور دہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاج کے لیے پولی کلینک اور پمز اسپتال کا چکر لگانا پڑتا ہے۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے اکثر مریضوں کو وقت پر چیک اپ کروانے کا موقع نہیں ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بنیادی صحت کے مراکز قائم کرنے سے متعلق سیکرٹری پلاننگ کی صدارت آج اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران بنیادی صحت مراکز کے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بنیادی صحت مراکز میں علاج کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی اور ہر یونٹ کو جدید مشینو سے آراستہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں بنیادی ہیلتھ یونٹس بنانے کے حوالے سے مختلف جگہوں کے انتخاب  پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں