کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض ازخود ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس پر بے پناہ تحقیق (ریسرچ) ہورہی ہے جس میں کوشش کی جارہی ہے کہ اس مرض کا علاج اور ویکسین تیار کی جائے لیکن تاحال اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ فی الوقت ہم اس کا علامتی علاج کر پاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن میں ٹریڈ پر پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ میں پروٹیکشن کے حوالے سے اقدامات اپنی جگہ لیکن کرونا وائرس کے حوالے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین کے لیے اس وقت جنگ کی سی صورتحال ہے جو گلوبل چیلنج بھی بن چکی ہے۔

چین، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی

انہوں ںے کہا کہ چین میں متاثرہ چار پاکستانی شہری جو ووہان سے باہر گئے ہیں ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پمز میں آئے شہری کی چین کے سفر کی کوئی ہسٹری نہیں ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کیس کا فرٹیلیٹی ریٹ 2.2 ہے یعنی 100 میں سے تین افراد کی اموات ہوسکتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ باقی ایک تہائی کو شدید نمونیا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے بتایا کہ مریض کو کنفرم ہونے کے بعد آئی سولیشن میں رکھا جاتا ہے تاکہ بیماری پھیل نہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاص مدت کے بعد مریض خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں موجود چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین کی حکومت پاکستانیوں کو بھی اپنا شہری سمجھتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے اور ہم کسی بھی ملک کے شہری کو واپس نہیں بھیج رہے ہیں۔

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی

چین کے سفیر نے کہا کہ ہمارے میڈیکل ادارے عالمی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اس بیماری کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش میں ہیں۔


متعلقہ خبریں