لاہور: کورونا وائرس کے سبب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا

لاہور: کورونا وائرس کے سبب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا

لاہور: کورونا وائرس نے عام انسانوں کے ساتھ ساتھ مشینری کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا ہے۔

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین سے متعلق بڑا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح چین میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے جون 2020 میں کھولا جائے گا۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کی کمپنی نے افتتاح کے موقع پر اپنے اسٹاف کے نہ آنے کی بابت حکومت پنجاب کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دس دسمبر 2019 کو جب اونج لائن ٹرین نے آزمائشی سفر شروع کیا تھا تو اس کا افتتاح پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان نے کیا تھا۔ ان کے ہمراہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی تھے۔ آزمائشی سفر پر ٹرین نے ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر کیا تھا۔

آزمائشی سفر میں سرکاری افسران اور چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین کا کرایہ 40 سے 50 روپے فی کس مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس میں روزانہ ڈھائی سے پانچ لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔

ٹرین میں 200 مسافروں کے بیٹھنے اور 800 مسافروں کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ اس منصوبے کے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ قلیل ترین مدت میں کم ترین لاگت سے  تیار ہوگا لیکن نہ صرف اس کی لاگت دگنی ہوگئی بلکہ وقت بھی دگنا ہی لگ گیا۔

افتتاح سے ایک روز قبل اورنج لائن ٹرین کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب

2015 میں شروع ہونے والا اورنج لائن ٹرین کے اس منصوبے کو 162 ارب روپے میں مکمل ہونا تھا لیکن آزمائشی سفر پہ روانہ ہونے میں اسے چار سال لگ گئے اور لاگت بھی 300 ارب روپے تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں