وفاقی حکومت سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ  لے کر چلنا چاہتی ہے، عارف علوی


کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ  لے کر چلنا چاہتی ہے۔

یہ بات انہوں نے  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں صوبہ کے لیے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل  کے لیے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی میں زیر غور آئے۔

اس موقع پر صدرعارف علوی نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبہ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں