اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: چین سے براہ راست اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل کرلی گئی جس کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی

ہم نیوز کے مطابق بیجنگ سے پرواز سی اے -945 کے ذریعے 105 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے جہاں تھرمل اسکینر کے ذریعے ان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کسی بھی مسافر میں کورونا وائرس کے اثرات نہیں پائے گئے جس کے بعد تمام مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت مل گئی۔

ہم نیوز کے مطابق آج چین سے براہ راست تین پروازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی ہیں۔ پرواز سی زیڈ-6007 کے ذریعے 61 مسافرآرمچی سے آئے ہیں جب کہ پرواز سی زیڈ-5241 کے ذریعے 82 افراد نے آرمچی سے اسلام آباد تک کا سفر کیا ہے۔

کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، ظفر مرزا

اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینیجر عدنان نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ آج چین سے آنے والی تین پروازوں کے ذریعے کل 248 مسافر پاکستان پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں