پی ٹی آئی کی کرپٹ قیادت بیٹھ کر معیشت کی تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کرپٹ اور نااہل قیادت بیٹھ کر ملکی معیشت کی تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی گرنے لگی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 1220 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی کرپٹ اور نااہل قیادت بیٹھ کر ملکی معیشت کی تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں