سینیٹ نے وراثتی سرٹیفکٹ بل کی منظوری دے دی


اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) نے لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور جان نشینی (سکسیشن) سرٹیفکیٹس بل 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ بل کا شمار حکومت کے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں موجود اہم قانون سازی میں ہوتا ہے۔

اراکین سینیٹ کی تنخواہیں400 فیصد بڑھانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق مذکورہ بل کو اس سے پہلے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) میں اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔ بل کی منظوری سے متوفی کے ورثا تک اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی میں ازحد آسانی ہو گی۔

بل کے قانون بننے سے متوفی کے ورثا کو درخواست جمع ہونے کے 15 دن کے اندر اندر لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اور جان نشینی سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے اس ضمن میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نادرا بایو میٹرک تصدیق کے عمل سے گزارنے کے بعد ورثا کو لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ ابھی تک مروجہ قانون و طریقہ کار کے تحت لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دو سے سات سال تک کا عرصہ لگ جاتا تھا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، کئی حکومت اور حزب اختلاف اراکین کی مخالفت

ملک کے مروجہ قانون کے تحت تمام قانونی ورثا کو عدالتوں میں بیک وقت موجود ہونا لازمی تھا۔ بل کی منظوری کے بعد عوام الناس کا بہت سا وقت اور پیسہ بچ جائے گا۔


متعلقہ خبریں