جھنگ: ’’ فرض کیوں یاد دلایا‘‘؟ بے قابو ڈاکٹر نے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی

جھنگ: ’’ فرض کیوں یاد دلایا‘‘؟ بے قابو ڈاکٹر نے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی

جھنگ: ڈاکٹر کو اس کے فرائض کی بجا آوری یاد دلانا اسٹاف نرس کو مہنگا پڑ گیا۔ ڈاکٹر نے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر نرس پہ تھپڑوں کی بارش کردی۔ اسپتال انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لینے کے بجائے چپ سادھ لی۔

بلتستان: شدید برفباری اور سخت سردی میں مریضہ کی اسپتال منتقلی کڑا امتحان

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھنگ کے علاقے شور کورٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جب اسٹاف نرس نے ایک مریض کی خراب طبیعت کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سے وارڈ کا وزٹ کرنے کے لیے کہا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صفدر نے نہ صرف وارڈ کا وزٹ کرنے سے انکار کیا بلکہ نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر روبینہ نامی نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

ہم نیوز نے ڈاکٹر کی جانب سے نرس کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ اس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کس طرح دندناتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہوتا ہے اور نرس کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

افسوسناک امرہے کہ ڈاکٹر صفدر اس غیر انسانی فعل کی انجام دہی پر شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے دفتر سے سینہ تان کر نکلتا ہوا دکھتا ہے کہ جیسے اس نے کوئی بڑی فتح حاصل کی ہو۔

شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

ہم نیوز کے استفسار پر ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرصفدر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔


متعلقہ خبریں