ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا تا ہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور اسلا م آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح کے وقت ہلکے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 13 تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابرآلود رہے گا اور چند علاقوں میں ہلکی بارش بھی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اچانک ہونے والی ہلکی بارش سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 27 تک جانے کا امکان۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں