اسٹاک مارکیٹ کا کئی روز بعد مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان کے بعد آج کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 409 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 729 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 60 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر میں انڈیکس دوبارہ مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ تیزی 545 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ رہی اور انڈیکس 40 ہزار 952 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 474 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 کروڑ، 63 لاکھ، 65 ہزار 790 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 14 کروڑ، 39 لاکھ، 14 ہزار، 463 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہزار 221 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کریش کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی


متعلقہ خبریں