‘حکومت ایک جنازہ ہے، جب مرضی پڑھ لیں’

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت ختم ہوچکی ہے، یہ ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں کوئی تبدیلی کردیں بہتری نہیں آئے گی، یہ ’سو کالڈ‘  تبدیلی تھی۔

منی بجٹ لانے کی باتیں کی جارہی ہیں،صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بالکل گھبرائیں نہیں،سب ٹھیک ہوجائے گا۔

حکومت کی ناکامی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی ناکام ہے،جب آئی تھی تب بھی ناکام تھی،آٹے اورچینی کی قیمت دیکھیں،
قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معاملات کا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز عوام سے 2 ارب روپے لوٹے جارہے رہیں، کون لوٹ رہا ہے، کوئی ذمہ دار ہے، کیا کوئی جواب ہے حکومت کے پاس؟


متعلقہ خبریں