پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ


اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسزکی درآمدات 18.5 فیصد اضافے سے 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس میں سے بڑا حصہ سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کے تحت حاصل ہوا ہے جس کی برآمدات 12 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

سافٹ ویئرکنسلٹنسی کے ساتھ کمپیوٹر سافٹ ویئر کی برآمدات بھی 8.17 فیصد سے بڑھ کر 12 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر تھیں۔

پہلے سات ماہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاشا کمپنی کے چیئرمین شہزاد شاہد کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے متاثر کن انداز میں ترقی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ رواں مالی سالی کے سات ماہ کے دوران دیگر تمام درآمدات کردہ سے 24.71 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات میں 1.09 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان میں 5 ہزار آئی ٹی کی کمپنیاں دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو مختلف سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہر سال 10 ہزار سے زائد نئے ایپلیکیشن ڈیویلیپرز اور  فری لانسرز افرادی قوت میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں 10 ارب ڈالر کی درآمدات کرنے صلاحیت موجود ہے اور یہ آنے والے پانچ سالوں کے دوران لاکھوں روزگار پیدا کر سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں