پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے، آرمی چیف

پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے، آرمی چیف

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکہ کی پولیو کے خاتمے کی تنظیم روٹری انٹرنیشنل کے 4 رکنی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ہولگر ناک کر رہے تھے۔

وفد کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صحت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’برآمد کرنے کے لیے چرس اور افیم کی فیکٹریاں لگیں تو کوئی برائی نہیں‘

آرمی چیف نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں