’برآمد کرنے کے لیے چرس اور افیم کی فیکٹریاں لگیں تو کوئی برائی نہیں‘

غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں، فردوس شمیم نقوی کا اعتراف

عمر کوٹ: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی چرس اور افیم کی فیکٹریوں کو جائز قرار دے دیا۔

عمر کوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ممالک نے چرس اور افیم کو جائز قرار دیا ہے، اگر برآمد کرنے کے لیے فیکٹریاں لگیں تو کوئی برائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ سابقہ صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کا ہے، میں نے سوچا یہاں کہ اسکول ماڈل ہوں گے تاہم تعلیم میں بہتری کے بجائے خرابی ہو رہی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عالمی اداروں سے وعدہ کیا ہے کہ 2030 تک تعلیمی شرح سو فیصد تک لائیں گے تاہم سندھ میں شرح خواندگی بڑھنے کے بجائے کم ہوئی۔


متعلقہ خبریں