ایف آئی اے اہلکار کی پر اسرار موت


اسلام آباد:  اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار کی درخت سے لٹکتی لاش مل گئی ہے

ترجمان پولیس کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کی نعش اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ابن سینا روڈ سے ملحقہ گرین ایریا میں درخت کے ساتھ لٹکتی ہوئی ملی۔ مقتول ایف آئی اے میں ڈرائیور تھا اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر فائز تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مھاما ولد اخوند کے نام سے ہوئی ہے۔  مقتول جی نائن ٹواسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متوفی کی نعش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق۔۔ ایس ایچ او مارگلہ اور ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کیے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں