میئر کراچی کو پانچ ارب،میئر حیدرآباد کو ایک ارب روپے ملیں گے: گورنر سندھ

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو جلد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات مان لی جائے تو آئی جی سندھ کی تعیناتی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اورآسانی سے حل ہوسکتا ہے۔

آئی جی سندھ کا انتخاب دیئے گئے ناموں سے کیا جائے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو پانچ ارب اور میئر حیدرآباد کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔

عمران اسماعیل نے گلستان جوہر میں مفت دواخانہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی تھے اوررہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے مابین امور طے پارہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے فوری اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے مابین طے پانے والے باقی نکات پر بھی فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر کے عہدے کو کم تر نہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پیکج دینا چاہتے ہیں۔

کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے، میئر کراچی

ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی آج ایوان بالا (سینیٹ) میں کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے شابہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں ںے اعتراف کیا اختلاف رائے ضرورہے لیکن اختلاف نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں