خیبرپختونخوا: کورونا سے نمٹنے کے لیے 100 ملین کے فنڈز جاری

خیبرپختونخوا: کورونا سے نمٹنے کے لیے 100 ملین کے فنڈز جاری

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو خصوصی طورپر 100 ملین کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی ہے۔

لاہور: کورونا وائرس کے سبب اورنج لائن ٹرین کا افتتاح التوا کا شکار ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور مشتبہ مریضوں کو صحت کی سہولتیں دینے میں مدد ملے گی۔

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا یحییٰ اخوانزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے مختص سروسز اسپتال پشاور میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری صحت کے پی نے کہا کہ فنڈز کے اجرا سے صوبے میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی اعلیٰ قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پرمستقل طورپرپابندی عائد کرنا ہو گی۔

کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، ظفر مرزا

چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں