بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر


اسلام آباد:  بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی، حکومت نے بیرون ممالک میں جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسوں کو پاکستان میں تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جاری سرکلر کے مطابق بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو جاری ہونے والے تسلیم شدہ اور موثر لائسنسس اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے لیے قابل قبول ہونگے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بنک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کو ہدایات کے ساتھ سرکلر جاری کر دیا گیا۔

وہ لوگ جو غیر ملکی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے حامل ہیں انہیں لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد میں دوبارہ ٹیسٹ نہیں دینا پڑے گا۔

خیال رہے کہ 24 اکتوبر 2019 کو مرکزی بینک کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کوبینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیےسہولت  فراہم کردی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو  بائیو میٹرک تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظامات پرکمرشل بنکوں کو  تفصیلی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں