’ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینگے‘


پشاور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا۔

پشاور میں پی سی بی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو فارن لیگز میں کھیلنے کے لیے نئی پالیسی واضح کردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ لینا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا کھلاڑیوں کا حق ہے، لیکن ہم ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب کھلاڑیوں کو معلوم ہوگا کہ انہیں سال میں کب اجازت ہوگی اور کب نہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی۔

پریس کانفرنس میں چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ اجلاس میں مصباح الحق سے سری لنکا سیریز اور دورہ اسٹریلیا پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ان سے آئندہ کی منصوبہ سازی پر بھی جواب مانگا گیا۔


متعلقہ خبریں