بلوچستان کے پہلے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی داروالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

صوبے کا پہلا کینسر اسپتال کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کے قریب بنایا جا رہا ہے جہاں صوبے میں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ منصوبے پر 1,558 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

بلوچستان میں پہلے کینسر اسپتال کی تعمیرات شروع
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے 300 سے زائد لوگوں کا انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مفت علاج کراچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت نے کینسر یونٹ کی بنیاد رکھی ہے، اس کو سنبھالنا لوگوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا یہ کینسر اسپتال اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہو گا جہاں لوگوں کی مہلک بیماری کی تشخیص پر توجہ دی جائے گی کیونکہ صوبے کے لوگوں کو علاج معالجہ کے لیے ملک کے دیگر اسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

واضع رہے کہ دوسال میں مکمل ہونے والے کینسر بلاک میں او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے دو یونٹ، چالیس بستروں پر مشتمل چار وارڈ، آپریشن تھیٹر کے علاوہ تشخیص، جدید علاج، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سمیت کینسر کے علاج کی دیگر تمام ضروری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔


متعلقہ خبریں