پاکستان اور کشمیر جدا نہیں ہوسکتے، چودھری محمد سرور


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے، دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کل کشمیر یوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری ہماری شہ رگ کو بچانے کیلئے ق بانیں دے رہے ہیں۔ کر فیو، بندوق اور گولی کی طاقت سے بھی نر یندر مودی کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکا۔

چودھری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنی جان بھی قر بان کرنے کو تیار ہے۔ آج یورپی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کل کشمیر یوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں متنازعہ شہر یت قانون لاکر مودی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔


متعلقہ خبریں