حکومت ٹیکس بڑھانے کے لیے بڑی مچھلیوں کو پکڑے، سراج قاسم تیلی


کراچی: چیئرمین جی ایم گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس بڑھانے کے لیے بڑی مچھلیوں کو پکڑے چھوٹے تاجروں کے پیچھے اپنا وقت ضائع نہ کرے۔

ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیا سے بات کرتے ہوئے ممبر اکنامک ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر عابد قیوم سہلری نے کہا کہ حکومت اپنے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کافی سنجیدہ لگ رہا ہے۔ آئی ایم ایف کا شروع کیے گئے پروگرام کے بعد سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اپنا ریونیو ٹارگٹ پورا نہیں کر سکا لیکن وہ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 10 ڈالر نیچے آ گئی ہیں اس سے بھی پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے۔ جتنی امپورٹ بڑھے گی اتنا ریونیو بڑھے گا اس لیے حکومت کو امپورٹ پر بھی توجہ دینی ہو گی۔

رہنما مسلم لیگ ن عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جو ہدف دیا ہے وہ تو پورا کرنا نہ ممکن ہے۔ معیشت چلے گی تو ٹیکس کے ریونیو بڑھیں گے۔ منی بجٹ لانے سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہتر منیجمنٹ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں کچھ لوگ عمران خان کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، چودھری مونس الٰہی کا دعویٰ

چیئرمین ایم جی گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ 5.5 ٹریلیئن کا ہدف پورا نہیں ہو سکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ صنعتیں چلیں گی تو ریونیو آئے گا جبکہ درآمد کی بہت سی چیزیں بند ہو گئی ہیں اس کا بھی آمدنی پر فرق پڑ رہا ہے۔ مہنگائی رکتی نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جی ڈی پی گروتھ میں آمدنی آنے کا امکان بہت کم ہے۔ حکومت کو اب اپنا ٹریک تبدیل کرنا ہو گا۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نئے لوگ ٹیکس دیں کیونکہ لوگ ٹیکس دیں گے تو ہم پر ٹیکس کو بوجھ کم ہو گا۔ ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط رکھ کر چھوٹے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے حکومت نے اگر ٹیکس بڑھانا ہے تو بڑھی مچھلیوں کو پکڑنا چاہیے اور ان سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک چھوٹے تاجر رجسٹرڈ بھی ہو جائیں تو 10 سے 12 ارب سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت مہنگائی پر قابو نہ پاسکی تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا، کامل علی آغا

چیئرمین ایم جی گروپ نے کہا کہ جس طرح معیشت دان باتیں کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ موجودہ جون بھاری ہو گا حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام پر چلتے رہنا ہے اور مزید معاشی بحران آئے گا۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ٹیکس ریونیو بڑھنا چاہیے۔ اگر آپ کی معیشت نیچے آ رہی ہے لیکن آپ ٹیکس بڑھا رہے ہیں تو پھر آپ کی معیشت مزید متاثر ہو جائے گی اور کاروبار تباہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے نقطہ نظر سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور معاشی تباہی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لوگ خوشحال لانے کے لیے لائے تھے لیکن اب دو سال بعد وہ عوام کو خوشحالی کے لیے مزید انتظار کا نہیں کہہ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں