حکومت مہنگائی پر قابو نہ پاسکی تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا، کامل علی آغا


اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت اگر مہنگائی اور بدعنوانی پر قابو نہ پا سکی تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ باقی کے نکات ایک طرف اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور گڈ گورننس کا ہے۔ حکومت ساتھ ہونے والا معاہدہ تو اب ایک طرف اصل معاملہ گڈ گورننس، مہنگائی اور بدعنوانی کا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اتحادیوں سے مذاکرات میں بنی کمیٹی کے رکن حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جمعرات کو 3 بجے حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہے ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی اگلے 2 یا 3 روز میں مان جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکمرانوں کی مجبوریاں انہیں کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں، سراج الحق

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے مارچ میں مبینہ تحریک کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ خاموشی سے اپنا کام کر رہی ہے اسے ابھی سامنے لانا نہیں چاہتے۔ وقت آنے پر اعلان کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں