اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چین کے شہر بیجنگ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں کورونا وائرس کا مشتبہ چینی مریض سامنے آگیا ہے۔ مریض کو فوری طورپر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز) میں داخل کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پرواز سی اے – 945 سے اسلام آباد پہنچا ہے۔ اسی پرواز سے دیگر 122 مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن صرف بن یانگ نامی چینی شخص کا درجہ حرارت اسکیننگ کے دوران زیادہ تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق تھرمل اسکینر نے جیسے ہی مریض کی نشاندہی کی تو اسے محکمہ صحت کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر پمز اسپتال میں قائم کیے جانے والے آئسیو لیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔

اسلام آباد: وزارت صحت نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر کو فارغ کردیا

ترجمان پمز اسپتال کے مطاق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کا معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ مریض کو بخار، فلو اور سردرد کی شکایات ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونہ حاصل کرلیا ہے۔ نمونوں کو قومی ادارہ صحت میں تشخیص کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پمز اسپتال سے غائب

ہم نیوز نے اسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسی بھی قسم کا نتیجہ صبح معلوم ہوسکے گا۔


متعلقہ خبریں