موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود ہونے کے ساتھ شدید سرد بھی رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آج صبح مطلع صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، گجرات، فیصل آباد اوراوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر اورمالم جبہ میں شدید سردی پڑے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، ملتان، بہاولپور اورڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں