ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی


اسلام آباد: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم ذاکر خان نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

بنگلہ دیش ٹیم کو سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا، مہمان ٹیم قطر ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی جبکہ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

سیریز کی ٹرافی رونمائی بھی کل پنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہن کر سفر کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں