پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


مظفرآباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پانچ اگست کو غلطی کر کے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا اور اب وہ یہاں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطرناک غلطی کر بیٹھا ہے اور اب مجھے یقین ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔

بھارت میں پاکستان کیخلاف الیکشن مہم چلا کر مودی نے بڑا مینڈیٹ لیا جس کے بل بوتے پر پانچ اگست والا قدم اٹھایا۔ اگر بھارت یہ قدم نہ اٹھاتا تو ہم دنیا کو کچھ نہیں بتا سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مسلمانوں کے علاوہ تمام اقلیتوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، قوم پرستی کا جن جب بھی بوتل سے نکلتا ہے اس کے بعد ہمیشہ خون خرابہ ہوتا ہے۔

مودی بھارت کو جس مقام پر لے گیا وہاں سے واپسی ممکن نہیں کیوں کہ یہ وہاں موجود ہر اقلیت کو متاثر کرے گا اور میرا ایمان ہے کہ کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا کام مسئلہ کے متعلق دنیا کو آگاہ رکھنا ہے اور بھارت کے حالات مستقبل میں بگڑیں گے۔ بھارت میں 50 کروڑ افراد آر ایس ایس کےنظریے سے متاثر ہوں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کو عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔

بھارت بوکھلا کر جنگ کے بیانات دے رہا ہے اور ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان، آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت مل کر مستقبل کا لائحہ عمل بنائے۔


متعلقہ خبریں