نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن موجودگی سے مشروط

فوٹو: فائل


لندن: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی صحتیابی کو مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط قرار دے دیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ رائل برامپٹن اسپتال میں نواز شریف کے دل کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا ہے اُن کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے اور دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ نواز شریف کی کونونری انٹروینشن گذشتہ جمعرات کو ہونا تھی تاہم وہ اب اگلی جمعرات کو ہو گی۔

نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں لیکن مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے معاہنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کے لیے کورونری انٹروینشن بے حد ضروری ہے اور غیر ضروری التوا کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین نتائج لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس پیچیدہ ہائی رسک انٹروینشن کے موقع پر مریم نواز کا نواز شریف کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں