پولیو کیسز، عثمان بزدار کا غفلت برتنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں پولیو کیسز سامنے آنے پر انتہائی تشویش کرتے ہوئے غفلت برتنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد پولیو اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراور انتظامات  سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض شہروں میں پولیو کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صوبے کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کردی ہے۔  پولیو فری پنجاب کے لیے مقامی آبادی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پنجاب کے داخلی راستوں پر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انسداد پولیو کے لیے 3,600 ورکرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے۔ انسداد پولیو کے لیے سب کو مربوط انداز میں کام کرنا ہے۔ بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کیلئے اہم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کرائیں۔ کوئی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انسداد پولیو کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت سے کام کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں تساہل یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن احتیاطی اقدام اٹھایا جائے اور محکمہ صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ مین مشتبہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے آئیسولیشن وارڈ قائم کیاجائے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کروں گا۔

سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر نے انسداد پولیو کے لیے گئے ا قدامات اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے احتیاطی تدابیر کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی-


متعلقہ خبریں