آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کو فرنچ میڈل سے نوازا گیا

آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کو فرنچ میڈل سے نوازا گیا

راولپنڈی: نانگا پربت میں فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کو فرنچ میڈل سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی میوزیم راولپنڈی میں ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نانگا پربت سے سال 2018 میں فرانسیسی فرنچ کوہ پیما الزبتھ کو ریسکیو کرنے والے آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کو میڈل دیا گیا۔

تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ فرنچ کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈیڈیر مالٹئری نے فرنچ نیشنل ڈیفنس فرانس میڈل بہادر پائلٹس کو دیا۔

یہ بھی پڑھیں پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، آرمی چیف


متعلقہ خبریں