فواد چوہدری نے مریم نواز کو باہر بھجوانے کی مخالفت کردی


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودہدری نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینا احتساب کے بیانیے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے۔ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہاگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکر عدنان کی جانب سے سابق وزیراعظم کی صحتیابی کو مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط قرار دیا تھا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں لیکن مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے معائنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں