’کشمیر سے متعلق حالیہ قرار داد ہی پاکستان کی پالیسی ہونی چاہیے‘

’کشمیر سے متعلق حالیہ قرار داد ہی پاکستان کی پالیسی ہونی چاہیے‘

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی کشمیر سے متعلق حالیہ قرار داد ہی پاکستان کی پالیسی ہونی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی حالیہ قرارداد میں سب سے مشاورت کی گئی ہے اب اس قرارداد کو ہی بطور پالیسی اپنایا جائے۔

سیاسی اختلافات اور مفاہمت پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاسی مخالفت ہوتی رہتی ہے تاہم کشمیر کے معاملے پر سب جماعتیں اکٹھی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کوئی بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کہے تو پاکستان کو خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ وزیر اعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر فوری اسلامی ممالک میں وفود بھیجنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں حکمران کشمیر میں جہاد کا اعلان کریں، سینیٹر سراج الحق

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر اسمبلی میں بدعنوانی کی بات کر کے غلط کیا، بدعنوانی ایک مسئلہ ہے اسے ادارے خود دیکھیں۔ کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر، بھارت، افغانستان اور معیشت پر قومی پالیسی بنانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں