ایم کیوایم کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتی ہے، خالدمقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

کراچی:  متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہ ان کی جماعت کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتی ہے۔

کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایم کیوایم پاکستان مسئلہ کشمیر پر اجتماعات کرتی آئی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی آزادی کو کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا سمجھتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کشمیر کا مسٗلہ ہندوستان کی آزادی کے وقت جان بوجھ کر رکھ چھوڑا گیا تھا۔ جو جان بوجھ کر کشمیر کا مسئلہ چھوڑ کر گئے تھے ان سے شکایت کا کیا فائدہ؟

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بھارت کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے خود خوفزدہ ہے۔ ہندوستان کی اکثریت نے ایک مذہبی جنونی کو اپنی حکمرانی کیلئے چن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اصل جمہوری چہرہ مٹی میں ملتا جارہاہے۔ دنیا کو بتانا ضروری ہے کہ ہندوستان ایک مذہبی جنونی ریاست ہے۔


متعلقہ خبریں