کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 565 تک پہنچ گئی

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 565 تک پہنچ چکی ہے۔

ورلڈ و میٹرز کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 28 ہزار 276 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے ایک ہزار 173 افراد اس بیماری سے نجات حاصل کر چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 863 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔

دنیا بھر کے 27 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فیلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کو ‘اولین ترجیح’ دی جا رہی ہے اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ہے

چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں