پنجاب حکومت کی بچت پالیسی نے کھربوں روپے بچالیے

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے تقریباً ساڑھے چار کھرب روپے کی بچت کر لی۔

جنرل پبلک سروس کی مد میں پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے پونے تین کھرب بچا لیے۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی گنجائش نہیں ہے۔ عثمان بزدار

پنجاب حکومت نے پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرز میں 65 ارب سے زائد رقم کی بچت کی۔

اکنامک افیئرز میں 34 ارب کی بچت کی گئی، محکمہ ہاؤسنگ میں چار ارب 95 کروڑ کی بچت کی گئی۔

اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے ہاسپٹل سروسز، پبلک ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے غیر ضروری اخراجات کم کیے اور تین ارب 75 کروڑ روپے کی بچت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت نے صوبے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے 18 ارب سے زائد رقم کے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال میں اخراجات کی مد میں 12 کھرب 98 ارب 77کروڑ 28 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

گزشتہ ماہ تک پانچ کھرب 35 ارب 24 کروڑ کے اخراجات کیے جانے تھے مگر صرف 96 ارب 90 کروڑ ہی خرچ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں