ایف آئی اے کیخلاف درخواست، صندل خٹک کے وکلا بحث کیلئے طلب

ایف آئی سے کیخلاف درخواست، صندل خٹک کے وکلا بحث کیلئے طلب

فائل فوٹو


لاہور: عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کیخلاف درخواست میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے وکلا کو آئندہ سماعت میں بحث کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی اور صندل خٹک عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواستگزار کے وکلا آئندہ سماعت پر24 فروری کو حاضر ہوں تاکہ معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

خیال رہے کہ صندل خٹک نے ایف آئی اے کیخلاف بلاوجہ ہراسانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے اور بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

صندل خٹک کا مؤقف ہے کہ ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور بلاجواز ہراساں کی اجا رہا ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا ہے کہ صندل خٹک کیخلاف اینکر مبشرلقمان کی درخواست پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اینکر نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے سو شل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں جب کہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات بھی لگائے۔

ایف آئی اے کےمطابق دونوں خواتین کو شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صندل ختک اور حریم شاہ کو 5 مرتبہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گیے لیکن دونوں خواتین کبھی پیش نہیں ہوئیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق دونوں خواتین کو بلانے کا مقصد میرٹ پر سن کر فیصلہ کرنا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے استدعا کی کہ صندل خٹک کی جانب سے دائر درخواست کو کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں