بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں، اظہر علی


راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے مہمان ٹیم کو جیتنے کا کوئی موقع نہ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی میں شائقین کرکٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تھی، یہاں جب بھی کھیلے ہیں نتائج اچھے سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوتا ہے، پاکستان کا نیا باولنگ اٹیک زبردست ہے،امید ہے یہ اٹیک ہمیں ٹیسٹ میچ جتائےگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، کرکٹ بورڈ کی کوشش سے ہی پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔

اظہر نے کہا کہ کہ بطور کپتان اور بحیثیت کھلاڑی میری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی میں بھی بہتری لاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میچز کو جیتنا آسان کام نہیں ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم بہترین ہے، شائقین اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا.

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حارث سہیل کی جگہ فواد عالم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں