مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف کی تین بڑی جماعتوں سے نالاں


اسلام آباد: مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے نالاں نظر آتی تھی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینئر اکرم خان درانی نے کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں جے یو آئی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی، جے یو پی، مرکزی جماعت اہلحدیث کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس کل دوپہر تین بجے اکرم خان درانی کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: مدارس کے مستقبل کے خلاف معاہدہ نہیں مانیں گے، مولانا فضل الرحمان

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی نئی تحریک پر مشاورت ہوگی۔

گزشتہ ماہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 20 جولائی 2018 کے بعد سیاستدانوں جو نے متفقہ بیانیہ دیا ہمارا وہی بیانیہ چل رہا ہے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں پھر سے سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نئی تحریک کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کی رائے آزادی مارچ میں سامنے آ گئی، پورے ملک نے ہر صوبہ نے ہمارا استقبال کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی وحدت سے حکومت کمزور ہوتی ہے اور اگر اپوزیشن بکھر جائے تو حکومت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں