گورنمنٹ کالج چنیوٹ کو بی ایس چار سالہ پروگرام شروع کرنے کی اجازت مل گئی


لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدات پنجاب حکومت نے گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں بی ایس چار سالہ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی درخواست پر محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے بی ایس پروگرام کے اجراء کیلئے فوری طور پر این او سی جاری کردی ہے۔ کالج میں بی ایس پروگرام کا آغاز ستمبر 2020 سے شروع ہونے والے اگلے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔

طلبا و طالبات اسلامک سٹڈیز، انگلش، کیمسٹری، اردو اور ریاضی میں بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے طلبا و طالبات کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ اس اقدام سے طلبا و طالبات کے وقت اور پیسے کی بچت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں