خیبر پختونخوا حکومت کو صحت انصاف کارڈ کے اجرا میں مشکلات کا سامنا


پشاوار: خیبرپختونخوا حکومت کو صحت انصاف کارڈ کے اجرا میں مشکل پیش آنے کے بعد کارڈا جرا کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صحت کارڈ  کی بولی جیتنے والی انشورنس کمپنی  نے فی خاندان معاوضہ دو ہزار روپے سے زیادہ کرنے کا مطالبہ کردیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کنٹریکٹ ختم کر کے دوبارہ  ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ بولی میں کم نرخ دینے والی انشورنس کمپنی کو صحت کارڈ کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے 12 لاکھ خاندان سمیت صوبہ کے 72 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیاجائے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض تنولی کے مطابق منصوبہ میں توسیع کے باعث لاگت 6 ارب 15 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی ۔


متعلقہ خبریں