نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس پر پنجاب حکومت نے اعتراضات اٹھا دیے

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل ہونے پر پنجاب حکومت نے نئی میڈیکل رپورٹس پر اعتراضات اٹھا دیے۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے حوالے سے نئی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے پاس جمع کرائی گئیں تاہم ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس  فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں۔

سینئر ڈاکٹرز نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں ہوتا۔ خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ نہیں لگائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ محکمہ داخلہ نے بورڈ کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ سال نومبر سے عدالتی حکم پر آٹھ ہفتے کی ضمانت ملنے کے بعد علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن موجودگی سے مشروط

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھجوانے کا مقصد ان کی بیرون ملک قیام کی مدت میں اضافہ کروانا ہے جو حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں