سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی، طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی قرار


کراچی:  وزیر تعلیم سندھ  نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی کرانے اور طلبہ کو یونیفارم لازمی پہننے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی اور یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کراچی کے تمام سرکاری کالجوں نے فوری طور پر وزیر تعلیم کے احکامات پر عمل  کرنا شروع کردیا ہے۔

اساتذہ نے وزیر تعلیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات کو کالجوں میں وقت پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد پہلے روز گورنمنٹ ڈگری کالج فائیو ایل نارتھ کراچی میں اسمبلی وقت پر نہیں ہوسکی اور طلبہ اور اساتذہ  نو بجے کے بعد کالج پہنچنا شروع ہوگئے۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ کالج میں پینے کا صاف پانی اور واش رومز کی کمی ہے۔


متعلقہ خبریں