قابض بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا نہیں سکتے، آرمی چیف

فوٹو: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس


اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا نہیں سکتے ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوتے آرمی چیف نے کہا کہ مصائب کے باوجود کشمیریوں کی جددوجہد کامیاب سے ہم کنار ہو گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے کہا کہ بھارتی قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ بھارتی قیادت کے بیانات کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے کہا کہ آپریشن ردالفساد سے ملک میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعادہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں