زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ


کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے  مضموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کمی سے 6.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 28.2 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد ملکی مجموعی ذخائر فروری 2017 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں