صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا

divorce

معروف پاکستانی گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے بھی خلع لے لی


لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں  خلع کا دعویٰ دائر کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حامد علی سے سال 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی اور ہمارے تین بچے بھی ہیں تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکالتا اور مارتا پیٹتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

صنم ماروی نے استدعا کی ہے کہ شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک اسٹوڈیو کے ’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان بہت جھگڑے ہوئے تھے جن کا تذکرہ سوشل میڈیا پر ہوتا رہا۔

سندھ کے علاقے دادو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں جنم لینے والی صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوگاری شروع کر دی تھی۔

ان کے والد، فقیر غلام رسول، سندھ کے فوک گلوکار تھے تاہم ان کی زندگی بہت مشکلات میں گزری۔

صنم ماروی کی پہلی شادی تھوڑا ہی عرصہ قائم رہی، پہلے شوہر آفتاب احمد  کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہو گئے جس کے بعد انہوں نے حامد علی سے شادی کی تھی۔


متعلقہ خبریں