یمن، القاعدہ کا کمانڈر امریکی حملے میں ہلاک

یمن، القاعدہ کا کمانڈر امریکی حملے میں ہلاک

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایک کارروائی کے دوران یمن میں القاعدہ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قاسم الرامی ، جو سن 2015 سے جہادی گروپ کی سربراہی کر رہا ہے ، یمن میں امریکی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

قاسم الرامی سن 2000 میں مغربی مفادات پر حملے میں ملوث تھے، انہیں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے سابق سربراہ کے بعد تنظیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

القاعدہ جزیرہ عرب تنظیم سن 2009 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد خطے میں پھیلنے والا مغربی اثرورسوخ اور امریکہ کی حمایت یافتہ حکومتوں کو گرانا ہے۔

قاسم الرامی کی ہلاکت کی خبریں رواں سال کے پہلے ماہ  جنوی کے آخری ہفتے میں منظر عام پر آئیں تھیں۔ القاعدہ نے 2 فروری کو قاسم الرامی کی آواز میں ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کر کے ان کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ الرامی کے خلاف کارروائی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں کی گئی تھی جبکہ ان کی آواز میں پیغام اس سے قبل ریکارڈ کرایا گیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق جاری کر دی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب ہلاک ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں